14 اپریل 2013 - 19:30

عراق کے مختلف شہروں میں آج ہونیوالے بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق عراق کے مختلف شہروں بابل ،کرکوک اور ذی قار میں آج متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں کئی افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ان دھماکوں میں بھاری مالی نقصانات کی بھی اطلاع ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق آج ہونیوالے متعدد بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم165افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب العالم ٹی وی نے عراق کے وسطی شہروں "المسیب "اور " الشوملی" میں بھی دھماکوں کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔ العالم نے اسی طرح بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کی خبر دی ۔ اس دھماکے کے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے.

.......

/169